روز صبح بھگوئی کشمش کا پانی، صحت کے بے شمار فائدے
صبح خالی پیٹ کسی صحت مند مشروب کا استعمال جسم کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ انہی میں سے ایک مشروب ہے بھگوئی ہوئی کشمش کا پانی، جو جسم کو اندر سے صاف اور مضبوط بناتا ہے۔
رات کو 10 سے 15 کشمشیں ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ وہ پانی پی کر کشمش کھا لیں۔ اس عمل کے بے شمار فائدے ہیں۔
جگر کی صحت:
یہ پانی جگر کو صاف کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دیتا ہے۔ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔
دل کی صحت:
کشمش میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
چہرے اور جلد کے لیے:
کشمش کے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے خلیوں کو تازہ رکھتے ہیں، جھریاں اور داغ دھبے کم کرتے ہیں، اور چہرے کو چمکدار بناتے ہیں۔
تاہم شوگر، لو بلڈ پریشر یا آئرن کی دوائیں استعمال کرنے والے افراد کو یہ مشروب پینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے جسم میں توانائی، جلد میں نکھار، اور دل و جگر کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔



