علاقائی خبریںقومی

مودی کا بیان: آر جے ڈی اور کانگریس کی پالیسیوں سے بہار کی ترقی متاثر ہوئی

وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بیگوسرائے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کانگریس اتحاد پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے اسے "مہالٹھ بندھن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خود غرضی اور کنفیوژن کا اتحاد ہے۔

مودی نے کہا کہ ایک طرف این ڈی اے اتحاد ہے جس کی قیادت نتیش کمار، جیتن رام مانجھی، اپیندر کشواہا اور چیراغ پاسوان کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف مہاگٹھ بندھن ہے جو تشدد اور دھونس پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مفاد پرست گروہوں کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا:
“یہ اتحاد اٹک دل، لٹک دل، جھٹک دل، گھٹک دل اور پھٹک دل پر مشتمل ہے۔ کوئی ترقی روکتا ہے، کوئی کرسی سے چمٹا ہے، کوئی رشتہ توڑتا ہے، تو کوئی وعدے توڑتا ہے۔”

مودی نے کہا کہ آر جے ڈی 20 سال سے ایک بھی الیکشن نہیں جیتی، پھر بھی تکبر میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بھی ہمیشہ آر جے ڈی کے پیچھے چل کر اپنی ساکھ کھو دی۔

وزیرِاعظم نے یاد دلایا کہ ایک وقت تھا جب بیگوسرائے کو صنعتی مرکز بنانے کے لیے کام ہوا تھا، مگر جنگل راج کے دور نے اسے تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا: “جنگل راج کے دور میں خوف، کرپشن اور بلیک میلنگ نے بہار کی ترقی کے دروازے بند کر دیے۔”

مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے دوبارہ قانون کی حکمرانی قائم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں کیونکہ ایک ووٹ بہار کے روشن مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

آخر میں مودی نے بیگوسرائے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،
“آپ کا پیار اور اعتماد ہی بہار کو ترقی کی نئی راہ پر لے جا رہا ہے۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button