تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ملکا جیڑی میں پتھر گرا، ہائیڈرا کی بروقت کارروائی سے حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد کے ملکا جیڑی علاقے کے گوتم نگر میں جمعرات کی صبح تقریباً گیارہ بجے ایک بڑا پتھر اچانک پہاڑی سے نیچے لڑھک گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پتھر نیچے کھڑی جی ایچ ایم سی کی کچرے کی ٹرالی پر گرا اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہائیڈرا کی آفات سے نمٹنے والی فورس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور جی ایچ ایم سی کے عملے کے ساتھ مل کر بھاری مشینری کی مدد سے پتھر کو ٹکڑوں میں توڑ کر رات ساڑھے نو بجے تک راستہ صاف کردیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس علاقے میں پتھر گرنے کا واقعہ پیش آیا ہو۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ مئی میں بھی اسی طرح کا واقعہ شدید بارشوں کے دوران ہوا تھا۔ پہاڑی کے اوپر صفائی ملازمین کی عارضی جھونپڑیاں تھیں، جنہیں ہائیڈرا نے جولائی میں منتقل کر دیا تھا ورنہ یہ حادثہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔

لوگوں نے شکر ادا کیا کہ واقعہ ہفتہ بازار کے دن نہیں ہوا، ورنہ نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔ شہریوں نے ہائیڈرا اور جی ایچ ایم سی کی فوری کارروائی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button