علاقائی خبریںقومی

بحرین کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ بھارت، تعلقات مزید مضبوط ہونے کی اُمید

بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی دو روزہ دورے پر 2 تا 3 نومبر کو بھارت آئیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ اتوار کو نئی دہلی پہنچیں گے اور پیر کے روز وطن واپس روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ دورہ گزشتہ سال دسمبر میں ایس جے شنکر کے بحرین کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جس کے دوران دونوں ملکوں نے چوتھی بھارت-بحرین ہائی جوائنٹ کمیشن کی مشترکہ میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے تعلیم، ثقافت، سکیورٹی اور قونصلر تعاون کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
بھارت نے بحرین کے اُن طلبہ کا خیرمقدم کیا جو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، اور دونوں ممالک نے تعلیم کے شعبے میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے پر بھی زور دیا۔

اسی طرح دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ثقافتی تبادلے کے نئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

بھارت اور بحرین کے تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں، اور تقریباً 3.32 لاکھ بھارتی شہری بحرین میں مقیم ہیں جو وہاں کی کل آبادی کا چوتھائی حصہ ہیں یہ تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button