زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجی گئی، بھارت کا خیرسگالی اقدام جے شنکر
						
بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بھارت نے فوری طور پر امدادی سامان اور ادویات افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، 6.3 شدت کے زلزلے نے مزارِ شریف کے قریب بلخ، سمنگان اور بغلان صوبوں کو شدید متاثر کیا، جس میں 20 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔
جے شنکر نے ایک بیان میں کہا،
بھارت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے، امدادی سامان آج ہی حوالے کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید ادویات جلد پہنچائی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ جے شنکر نے کہا کہ “ہماری حالیہ ملاقات کے بعد بھارت اور افغانستان کے عوامی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔”
یاد رہے کہ افغانستان میں حالیہ برسوں میں کئی تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں۔ اگست میں 6.0 شدت کے زلزلے نے 2200 افراد کی جان لی، جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق افغانستان زلزلہ خیز خطے میں واقع ہونے کے باعث اکثر قدرتی آفات سے دوچار رہتا ہے۔
				


