تلنگانہٹیکنالوجیحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں نئی پیش رفت وزیر سری دھر بابو نے وینگارڈ ویلیو سینٹر کا افتتاح کیا


تلنگانہ کے وزیر برائے آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سری دھر بابو نے پیر کے روز وینگارڈ گلوبل ویلیو سینٹر کا افتتاح کیا، جو دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

یہ نیا مرکز مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا اینالٹکس، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ ماڈرنائزیشن اور انجینئرنگ ایکسی لینس کے شعبوں میں کام کرے گا۔ اس میں ایسے تعاوناتی لیبز بھی شامل ہوں گے جو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اختراعات کو فروغ دیں گے۔

وزیر سری دھر بابو نے کہا کہ، "وینگارڈ کا وژن قابلِ تعریف ہے، اور حکومتِ تلنگانہ عالمی شراکت داریوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔”

وینگارڈ کے پاس 12.5 ٹریلین امریکی ڈالر کے اثاثے ہیں، جس کے بعد حیدرآباد دنیا کے اہم مالیاتی شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ یہاں اب دنیا کی سات بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے مراکز قائم ہیں جن میں جے پی مورگن، گولڈمین ساکس، انویسکو، یو بی ایس اور فرینکلن ٹیمپلٹن بھی شامل ہیں۔

یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 30 ٹریلین امریکی ڈالر کے اثاثوں کی نگرانی کرتی ہیں جو بھارت، چین اور جاپان کی مشترکہ معیشت کے برابر ہے۔

سری دھر بابو نے کہا کہ، "ہم اگلے سال مزید 120 عالمی مراکز قائم کریں گے، جس سے 1.2 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی گلوبل انوویشن ہب قائم کیا جائے گا جو حیدرآباد کو دنیا کا نمایاں ٹیکنالوجی و اختراع مرکز بنائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button