علاقائی خبریںقومی
امریکہ میں خوشخبری H-1B ویزا کی کارروائی دوبارہ شروع
امریکہ میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن کے باوجود حکومت نے H-1B ویزا کی کارروائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمۂ محنت کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے لیبر سرٹیفکیشن کی درخواستیں اب دوبارہ قبول کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کانگریس سے فنڈز کی منظوری نہ ملنے کے باعث 30 ستمبر سے سرکاری کام معطل تھے، جس کے نتیجے میں لیبر کنڈیشن ایپلیکیشن اور پروگرام الیکٹرانک ریویو مینجمنٹ جیسے اہم عمل رک گئے تھے۔
تاہم تازہ فیصلے کے بعد غیر ملکی لیبر سرٹیفکیشن دفتر نے عارضی اور مستقل ملازمتوں سے متعلق تمام ویزا درخواستوں کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس فیصلے سے خاص طور پر ہندوستانی شہریوں کو بڑا فائدہ پہنچنے کی امید ہے، کیونکہ H-1B ویزا حاصل کرنے والوں میں 70 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔



