کینٹکی میں خوفناک فضائی حادثہ! یو پی ایس طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد جاں بحق
کینٹکی (امریکہ) میں منگل کی شام یو پی ایس کارگو طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لُوئیول سے ہونولولو کے لیے روانہ ہو رہا تھا کہ اُڑان کے چند لمحوں بعد گر کر شعلوں میں لپٹ گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثہ شام 5:15 بجے پیش آیا۔ طیارے کے بائیں پر میں آگ لگنے کے بعد وہ زمین سے تھوڑا اُٹھا اور فوراً دھماکے کے ساتھ زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں آس پاس کی کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یو پی ایس نے تصدیق کی کہ طیارے میں تین عملے کے ارکان موجود تھے، جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
لوئیول میئر کریگ گرین برگ نے بتایا کہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پانچ میل کے دائرے میں عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "صورتحال اب بھی خطرناک ہے، کیونکہ ایندھن سے دھماکے کا خدشہ برقرار ہے۔”
حادثے کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا اور یو پی ایس کی عالمی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی گورنر اینڈی بشیر نے عوام سے اپیل کی کہ "حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کریں۔



