تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

این آئی ٹی ورنگل کے طلبہ کو ایک کروڑ سے زائد سالانہ پیکیج

قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) ورنگل نے کیمپس پلیسمنٹ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ رواں تعلیمی سال 2025-26 کے بھرتی مہم میں طلبہ نے ریکارڈ سالانہ پیکیجز حاصل کر کے ادارے کا وقار بڑھا دیا ہے۔

ادارے کے دو بی ٹیک طلبہ نے اب تک کے سب سے اعلیٰ پیکیجز حاصل کیے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے طالب علم نرائن تیاگی کو 1.27 کروڑ روپے سالانہ جبکہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے محمد ناہل نشوان کو 1 کروڑ روپے سالانہ کا پیکیج ملا۔

کیمپس پلیسمنٹ مہم کی نگرانی پروفیسر پی ونکٹا سریش (ہیڈ، سینٹر فار کیرئیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) کر رہے ہیں۔
این آئی ٹی ورنگل کے ڈائریکٹر پروفیسر بیدیادھر سبودھی نے اس کامیابی کو ادارے کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ طلبہ کی محنت اور تعلیمی معیار کا نتیجہ ہے۔

ادارے کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں 190 سے زائد طلبہ کو 20 لاکھ تا 70 لاکھ روپے سالانہ کے پیکیجز ملے ہیں، جبکہ چھ طلبہ کو 70 لاکھ سے زیادہ کی پیشکش ہوئی ہے۔

نرائن تیاگی نے بتایا کہ وہ نوئیڈا (اتر پردیش) سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُن کے والد انجینئر اور والدہ استاد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی تھی اور وہ آئندہ بھی نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے کے خواہاں ہیں۔

یہ غیر معمولی کامیابی این آئی ٹی ورنگل کی اُس حیثیت کو مزید مستحکم کرتی ہے جو ملک کے نمایاں انجینئرنگ اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button