تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں خودداری کی لہر برقرار کویتا کا حکومت سے شفافیت کا مطالبہ

تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے کہا کہ ریاست میں خودداری اور وقار کی جدوجہد پوری قوت سے جاری ہے۔ وہ ورنگل ضلع میں جاری ”جنم باٹا“ پروگرام کے دوسرے دن پیدل مارچ کے دوران میڈیا سے بات کر رہی تھیں۔

کویتا نے الزام عائد کیا کہ میڈارم مندر سے متعلق کاموں کے ٹنڈرس میں سنگین بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے دورہ کو 15 دن گزر چکے ہیں، مگر متاثرہ افراد کو معاوضہ تاحال نہیں ملا۔

کویتا نے کہا کہ جب بی آر ایس حکومت میں تھیں، تب بھی وہ وزیر اعلیٰ کی بیٹی ہونے کے باوجود کئی کام مکمل نہ کروا سکیں۔ تاہم، وہ اب عوامی مسائل کو سمجھ کر حکومت پر دباؤ ڈالنے اور ان کے حل کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ مزید کہا کہ نئے ورنگل سوپراسپیشیلٹی اسپتال کی لاگت 1100 کروڑ سے بڑھ کر 1700 کروڑ روپے کیسے ہوگئی، اس کی وضاحت حکومت کو کرنی چاہیے۔

کویتا نے کہا کہ عوامی بیداری ہی تلنگانہ کی اصل طاقت ہے، اور وہ عوامی حق کے لیے اپنی آواز اٹھاتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button