علاقائی خبریںقومی

راج ناتھ سنگھ کا بیان تمام 16 ڈی پی ایس یو خود انحصار ہندوستان کے مضبوط ستون

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز نئی دہلی کے ناؤرو جی نگر میں قائم جدید ڈی پی ایس یو بھون کا افتتاح کیا، جسے محکمہ دفاعی پیداوار نے تیار کیا ہے۔ یہ نیا مرکز ملک کے 16 دفاعی عوامی اداروں (ڈی پی ایس یوز) کے درمیان ہم آہنگی، اختراع اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر چار اداروں میونیشنز انڈیا لمیٹڈ، آرمرد وہیکلز نگم لمیٹڈ، انڈیا آپٹیل لمیٹڈ اور ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ کو منی رتنا زمرہ۔1 کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ “تمام ڈی پی ایس یوز خودانحصار ہندوستان کے مضبوط ستون ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024–25 میں ہندوستان نے 1.51 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ دفاعی پیداوار حاصل کی، جس میں 71 فیصد حصہ ڈی پی ایس یوز کا رہا۔

انہوں نے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم ٹیکنالوجیز کی مقامی تیاری، تحقیق و ترقی، معیار اور بروقت فراہمی پر توجہ دیں۔

تقریب میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ نے یانتر انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ 10,000 ٹن فورجنگ پریس کی تنصیب کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ اس منصوبے سے دفاعی صنعت میں درآمدی انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

راج ناتھ سنگھ نے سوَیَم پروگرام، ڈی پی ایس یو انرجی ایفیشنسی انڈیکس اور اسوارنا ڈیش بورڈ جیسے سبز توانائی اور پائیدار ترقی کے اقدامات کا بھی آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ڈی پی ایس یو بھون دفاعی تعاون میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا جس کا مقصد ہے:
ساتھ بڑھو، ساتھ سوچو، ساتھ کرو۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button