تلنگانہحیدرآبادصحتعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد میں سردی کی لہر کی آمد درجہ حرارت 11 ڈگری تک گرنے کا امکان
حیدرآباد میں 11 نومبر سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو 19 نومبر تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 نومبر کے درمیان انتہائی سرد موسم دیکھنے کو ملے گا۔
تلنگانہ ویڈر مین کی پیشگوئی کے مطابق ریاست کے شمالی اور مغربی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان ہے، جو اس سال کی سخت ترین سردی سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہرِ حیدرآباد میں بھی صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جس سے شہریوں کو ٹھنڈی ہواؤں اور کہرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ سرد لہر شمالی ہواؤں کی آمد اور فضائی دباؤ میں تبدیلی کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو ریاست کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔



