ٹیکنالوجیعلاقائی خبریںقومی

بھارت میں بڑی پیش رفت ایمیزون کا 2030 تک 35 بلین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

امریکی کمپنی ایمیزون نے بھارت میں اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 2030 تک مختلف شعبوں میں 35 بلین ڈالر کی خطیر رقم لگا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل ترقی، برآمدات میں تیزی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کے لئے کی جا رہی ہے۔

ایمیزون نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھارت کے ڈیجیٹل نظام میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی تاکہ حکومت کے وژن “سب کے لئے مصنوعی ذہانت” کی حمایت ہو سکے۔ کمپنی کے مطابق 2030 تک 15 ملین چھوٹے کاروباروں کو مصنوعی ذہانت کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے ان کے کاروبار کی رفتار اور معیار بہتر ہو گا۔

مزید برآں ایمیزون 4 ملین سرکاری اسکول کے طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم، تربیت اور عملی سرگرمیاں فراہم کرے گی، تاکہ نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے جوڑا جا سکے۔

ایمیزون نے 2010 سے اب تک بھارت میں 40 بلین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ادائیگی نظام، ڈیٹا سینٹرز اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک شامل ہیں۔ کمپنی نے اب تک 12 ملین چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل بنایا ہے۔

ایمیزون کا ہدف ہے کہ 2030 تک مزید 1 ملین روزگار کے براہِ راست و بالواسطہ مواقع پیدا کیے جائیں، جبکہ کمپنی ای کامرس برآمدات کو 20 بلین ڈالر سے بڑھا کر 80 بلین ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ سرمایہ کاری بھارت کی معیشت میں تیزی، ڈیجیٹل ترقی اور عالمی سطح پر برآمدات میں اضافے کا اہم ذریعہ بنے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button