آندھرا میں افسوسناک واقعہ ٹیچر کے پیر دبوانے کی ویڈیو وائرل
آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم میں واقع بنداپلی گرلز گریجن آشرم اسکول میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں خاتون ٹیچر کو کلاس روم میں طالبات سے اپنے پیر دبواتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو چپکے سے بنائی گئی اور کچھ ہی وقت میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی فون پر بات کر رہی ہیں جبکہ دو طالبات ان کے پیر دبا رہی ہیں۔
اس ویڈیو نے عوام میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیمات کے حکام نے اس واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو وجہ نمائی نوٹس جاری کیا ہے اور تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، معاملے کی مکمل رپورٹ جلد حکومت کو پیش کی جائے گی تاکہ مناسب کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
یہ واقعہ اسکولوں میں اساتذہ کے رویے اور طلبہ کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑا کر رہا ہے۔



