بین الاقوامیعرب دنیاقومی

کولمبیا میں فوجی طیارہ حادثہ، 8 ہلاک، 83 زخمی

کولمبیا کے جنوبی علاقے پوٹومایو میں فوجی طیارہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ تراسی زخمی ہو گئے ہیں، جن میں چودہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق طیارے میں ایک سو چودہ مسافر اور گیارہ عملے کے افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ اڑان بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ بعض شدید زخمیوں کو دارالحکومت بوگوٹا بھی منتقل کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

صدر نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا اور فوجی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حکام کے مطابق یہ ایک پرانا فوجی طیارہ تھا، اور حادثے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button