سوشل میڈیاقومی

بگ باس 19 فائنل سلمان خان کی آنکھیں نم دھرمندر کو جذباتی خراجِ عقیدت

بگ باس 19 کے فائنل میں ایک جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب سلمان خان نے بھارتی سینما کے لیجنڈ اداکار دھرمندر کو آن اسٹیج خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چند روز قبل دنیا سے رخصت ہونے والے دھرمندر کی یاد میں سلمان خان کی آنکھیں بھر آئیں۔

سلمان خان نے شو میں دھرمندر کے یادگار لمحات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو دکھائی۔ ویڈیو ختم ہوتے ہی وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ "ہم نے اپنے ہی مین کو کھو دیا… دھرمندر جی جیسا انسان کوئی نہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرمندر نے ساٹھ سال تک شائقین کو تفریح دی اور اپنی زندگی بادشاہانہ انداز میں گزاری۔

سلمان نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیریئر گراف ہمیشہ دھرمندر کے نقشِ قدم پر چلا۔
انہوں نے دھرمندر کی شخصیت کو معصوم چہرہ اور ہی مین جیسی دھاک کا حسین امتزاج قرار دیا۔

سلمان نے سنی دیول اور بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کی نمازِ جنازہ اور دعا کی محفل انتہائی وقار کے ساتھ منعقد کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر آخری رسومات اسی شان اور سلیقے سے انجام دی جانی چاہئیں۔

دھرمندر چوبیس نومبر کو ۸۹ برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ آخری ایام میں وہ عمر سے متعلق بیماریوں کا شکار تھے اور ان کی دیکھ بھال ان کے بیٹے سنی اور بوبی کرتے رہے۔

دھرمندر کی ۹۰ویں سالگرہ کے موقع پر دیول خاندان نے کھنڈالا فارم ہاؤس عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں مداح ان سے اپنی محبت کا اظہار کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button