علاقائی خبریںقومی

بلاسپور ٹرین حادثہ سگنل کی غلطی سے آٹھ افراد جاں بحق

چھتیس گڑھ کے بلاسپور ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کے روز ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے خوفناک تصادم میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ شام چار بجے کے قریب پیش آیا، جب گیورا سے بلاسپور جانے والی مسافر ٹرین نے سگنل پر خطرہ (ریڈ) ہونے کے باوجود آگے بڑھتے ہوئے مال گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ "سگنل پاسڈ ایٹ ڈینجر” ہو سکتی ہے، یعنی لوکو پائلٹ نے ریڈ سگنل نظرانداز کیا۔ ریلوے نے واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے جو کمشنر آف ریلوے سیفٹی کی نگرانی میں ہوگی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق، یہ حصہ خودکار سگنل سسٹم کے تحت آتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ مسافر کوچ کے ایک ڈبے کی حالت انتہائی خراب بتائی جا رہی ہے جو مال گاڑی کے ویگن پر چڑھ گیا تھا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریلوے نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ روپے، اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button