جدیدیت اور روحانیت کا حسین امتزاج بھارتی تہذیب کی اصل طاقت صدر دروپدی مرمو
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کی روحانی وراثت آج کے دور میں دنیا کو نفسیاتی، اخلاقی اور ماحولیاتی مسائل سے نکلنے کا راستہ دکھا سکتی ہے۔ وہ حیدرآباد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
یہ کانفرنس برہما کماریز شانتی سروَر کی جانب سے اپنے قیام کے اکیس سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی، جس کا موضوع تھا بھارت کی لازوال دانائی: امن اور ترقی کے راستے۔
صدر مرمو نے کہا کہ بھارتی تہذیب کی سب سے بڑی طاقت جدیدیت اور روحانیت کا وہ امتزاج ہے جو نہ صرف قوم کو مضبوط بناتا ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی روحانی سوچ انسان کو اندرونی سکون اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتی ہے۔
صدر مرمو اس موقع پر راشٹرپتی نیلایم میں اپنے سرمائی قیام کے سلسلے میں موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی قدیم دانائی اور روحانی اقدار مستقبل کی دنیا کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتی ہیں۔



