علاقائی خبریںقومی

سرحدیں بدل سکتی ہیں سندھ پھر بھارت کا حصہ بن سکتا ہے راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بڑا اور جراتمندانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آج چاہے پاکستان میں ہو، مگر تہذیبی طور پر ہمیشہ بھارت کا حصہ رہا ہے، اور سرحدیں کبھی بھی بدل سکتی ہیں۔

دہلی میں منعقدہ سندھی سماج سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1947 کی تقسیم کے دوران سندھ دریاۓ سندھ کے کنارے واقع علاقہ پاکستان میں چلا گیا، لیکن بڑی تعداد میں سندھی برادری بھارت منتقل ہوئی۔ راجناتھ سنگھ نے سابق نائب وزیرِاعظم ایل کے اڈوانی کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھی ہندوؤں نے کبھی سندھ کی جدائی قبول نہیں کی۔

راجناتھ سنگھ کے مطابق، اڈوانی نے لکھا کہ سندھ کے مسلمان بھی دریائے سندھ کے پانی کو مقدس سمجھتے تھے۔ آج سندھ زمین کے لحاظ سے بھارت کا حصہ نہیں، مگر تہذیب کے اعتبار سے ہمیشہ بھارت سے جڑا رہے گا۔ اور جہاں تک زمین کا سوال ہے، سرحدیں بدل سکتی ہیں… کل کو سندھ دوبارہ بھارت میں شامل ہو سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک میں اقلیتوں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گھر جلائے جاتے ہیں، بچوں کو مارا جاتا ہے، بیٹیوں پر ظلم ہوتا ہے، زبردستی مذہب تبدیل کرایا جاتا ہے۔ ایسے متاثرین جب بھارت آئے تو انہیں ووٹ بینک کی سیاست کے نام پر حقوق سے محروم رکھا گیا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کسی نے ان بے گھر لوگوں کا درد سمجھا تو وہ وزیراعظم نریندر مودی ہیں، اسی لیے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) لایا گیا تاکہ ایسے مظلوم لوگوں کو ان کا حق مل سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button