سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ: برہموس بھارت اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے لیے سب سے مؤثر ہتھیار ہے
لکھنؤ میں ایک تاریخی موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے براہموس میزائل کے پہلے بیچ کو روانہ کیا۔ یہ جدید سپرسانک براہموس میزائل براہموس ایروسپیس لمیٹڈ کے لکھنؤ یونٹ میں تیار کیا گیا ہے، جو بھارت کی خود انحصاری (آتم نربھرتا) کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ براہموس صرف بھارت نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہمارے دوست ممالک کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل وزیر اعظم نریندر مودی کے میڈ اِن انڈیا ویژن کو سچ ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میں تیار ہونے والا براہموس میزائل ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ "جب شہری محفوظ ہوں گے، تبھی وہ سکون سے سو سکیں گے، اور براہموس اس تحفظ کی ضمانت ہے،” انہوں نے کہا۔
مزید بتایا گیا کہ ہر سال سو میزائل تیار کیے جائیں گے، جو آگے بڑھ کر ڈیڑھ سو تک پہنچ جائیں گے۔ اس سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں 200 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ یوگی نے کہا، “لکھنؤ کی زمین اب سونا اُگل رہی ہے یہ قومی سلامتی کے ساتھ خوشحالی کی ضمانت ہے۔”



