سوشل میڈیاقومی

دلہن کی اپنی بارات پریاگ راج میں انوکھا شادی کا منظر

اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک دلہن نے روایتی طریقہ بدلتے ہوئے اپنی ہی بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے برابری کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے غیر روایتی کہہ کر سوالات بھی اٹھائے۔

دلہن تنو، جو کڈگنج کی رہنے والی ہے، ۲۵ نومبر کی رات اپنے دلہے رجت کے گھر متھگنج میں ایک شان دار ریورس بارات کے ساتھ داخل ہوئی۔ دھول باجے، موسیقی، روشنیوں اور خاندان کے جوش و خروش نے اس منظر کو یادگار بنادیا۔

یہ انوکھا خیال دلہن کے والد راجیش جیسوال کا تھا، جن کا خواب تھا کہ اپنی بیٹی کی شادی کو بھی بیٹے کی شادی کی طرح شاندار بارات کے ساتھ منایا جائے۔ خاندان نے شادی کے کارڈز بھی اس خاص جملے کے ساتھ چھپوائے: ہماری لڑکی کی بارات، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

دو کلومیٹر پر مشتمل یہ جلوس ایک روایتی گاڑی میں نکالا گیا، جس میں دلہن مسکراتے ہوئے راستے بھر جشن کا لطف اٹھاتی رہی۔
برات کے اختتام پر دلہن کے اہلِ خانہ نے آرتی بھی انجام دی، جو عام طور پر دلہے کے استقبال میں کی جاتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف شہر میں بلکہ پورے ملک میں بحث کا موضوع بن گیا ہے اور اسے بیٹیوں کی عزت، اختیار اور برابری کی ایک مثبت مثال قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button