تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

جوبلی ہلز میں بی آر ایس کا شاندار جلوس گلابی جھنڈوں سے سجی سڑکیں


تلنگانہ کے جوبلی ہلز علاقے میں بی آر ایس پارٹی نے جمعرات کی شام زبردست ریلی نکالی جس سے پورا علاقہ گلابی رنگ میں رنگ گیا۔ یہ ریلی یوسف گوڑہ، کرشنانگر اور ونکٹگیری کے علاقوں سے گزری اور بڑی تعداد میں خواتین، نوجوانوں، اقلیتوں اور پارٹی حامیوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے "کے سی آر زندہ باد” اور "گوپی ناتھ امر رہے” کے نعرے لگائے۔

یہ جوشیلی ریلی یوسف گوڑہ بستی کے سری سری سری پوچمّاں مندر سے شروع ہوئی اور کانگریس الیکشن آفس، کرشنانگر، جامع مسجد محمدی سے ہوتے ہوئے گرین باورچی پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر پارلیمانی ڈپٹی لیڈر وڈیرجو روی چندرا، سابق وزراء گنگولا کملاکر اور ٹی پدماراؤ گوڑ، ایم ایل سی پوچم پلی سرینواس ریڈی، ایم ایل اے پادی کوشک ریڈی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ریلی کے دوران فنکار راسامائی بالا کشور نے انتخابی گاڑی سے زبردست پرفارمنس دی جس سے ماحول مزید پرجوش ہوگیا۔ خواتین نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر کانگریس حکومت کے ادھورے وعدوں جیسے اسکوٹی اسکیم، خواتین کے لیے 2500 روپے ماہانہ امداد، ایک تولہ سونا وغیرہ کا ذکر تھا۔

پارٹی رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیہا کو ووٹ دیں اور پہلی بیلٹ کے تیسرے نشان پر مہر لگائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button