بین الاقوامیسوشل میڈیاعرب دنیا

گُکیش کا پُرسکون جواب، ناکامورا کی متنازع حرکت کے بعد شاندار فتح

بھارت کے کم عمر عالمی چیمپئن گُکیش دوماراجو نے امریکی شطرنج ماسٹر ہیکارو ناکامورا سے اپنی شکست کا پُرسکون بدلہ لے لیا۔ چیمپئنز شو ڈاؤن کے دوران گُکیش نے بہترین حکمتِ عملی اور نپے تُلے انداز میں کامیابی حاصل کی، جس سے اُن کی اعصابی مضبوطی اور مہارت واضح نظر آئی۔

چند ہفتے قبل ناکامورا نے چیک میٹ: امریکہ بمقابلہ بھارت مقابلے میں جیت کے بعد گُکیش کا بادشاہ اٹھا کر تماشائیوں کی جانب پھینک دیا تھا، جس پر سخت تنقید ہوئی تھی۔
اب اسی مقابلے کے اگلے مرحلے میں گُکیش نے راغوزن ویری ایشن کے ذریعے زبردست حکمت عملی سے فتح حاصل کی۔ اُن کی چالاک چالوں اور مرکزی ہاتھی کی بہترین پوزیشن نے ناکامورا کو دفاع پر مجبور کر دیا۔

دوسرے کھیل میں دونوں کے درمیان اختتامی مرحلے پر برابری پر اتفاق ہوا۔ میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے مصافحہ کیا، تاہم ناکامورا فوراً چلے گئے جبکہ گُکیش نے حسبِ روایت پُرسکون انداز میں مہرے ترتیب دیے۔

گُکیش اب افتتاحی دن کے واحد رہنما بن کر سامنے آئے، انہوں نے چھ میں سے چار پوائنٹس حاصل کیے، حالانکہ ابتدا میں وہ میگنس کارلسن سے ہار گئے تھے۔
کارلسن 3.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ناکامورا 3 پر جبکہ فیبیانو کاروانا محض 1.5 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہیں۔

یہ ایونٹ 18 گیمز پر مشتمل ہے جس میں ہر گیم کا وقت 10 منٹ اور 5 سیکنڈ اضافی ہے۔
کل انعامی رقم 4 لاکھ 12 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ جیتنے والے کو چیمپئن جیک پاٹ بھی ملے گا۔

ہر ڈرا گیم کا انعام چیمپیئن کے جیک پاٹ میں لے جائے گا، جو صرف ٹورنامنٹ کے فاتح کو ملے گا۔ پہلی پوزیشن کے لیے ٹائی ہونے کی صورت میں، فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے پلے آف کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button