تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی 10 دسمبر کو عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی (او یو) کی ترقیاتی کاموں میں طلبہ اور تعلیمی عملے کی رائے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے اپنے کیمپ آفس میں او یو کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 10 دسمبر کو یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ یونیورسٹی میں موجود آبی ذخائر کی بھرپور حفاظت کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں نئے آبی وسائل پیدا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ہاسٹلز اور اکیڈمک بلاکس کی گنجائش موجودہ ضرورت سے 10 فیصد زیادہ رکھی جائے تاکہ آنے والے برسوں میں طلبہ یا اسٹاف کو کوئی دقت نہ ہو۔

وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی اہمیت کے حامل ورثہ عمارتوں کے تحفظ پر خصوصی زور دیا اور کہا کہ پُرانی غیر ورثہ عمارتوں کی مرمت کے بجائے نئی عمارتوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے سائیکل ٹریکس، واکنگ پاتھس اور عثمانیہ طلبہ کی تاریخی تحریکوں کی علامتی نشانیوں کی تنصیب کی بھی ہدایت کی۔

ریونت ریڈی نے افسران کو حکم دیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر طلبہ اور اساتذہ کی رائے حاصل کی جائے، ماڈلز پہلے ان کے سامنے پیش کیے جائیں اور ڈراپ بکس اور آن لائن فیڈ‌بیک کے ذریعے تجاویز جمع کی جائیں، جن کی بنیاد پر اس ماہ کے آخر تک حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button