علاقائی خبریںقومی

کمرشل گیس مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت برقرار

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ۱۹۵ روپے ۵۰ پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے، جس سے عوام کو جزوی راحت ملی ہے۔

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق ۱۹ کلوگرام کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت بڑھ کر ۲۰۷۸ روپے ۵۰ پیسے ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں خلل ہے، جس کے باعث قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔

دوسری جانب، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور ۹۱۳ روپے پر برقرار ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ عالمی منڈی کے رجحان اور کرنسی کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

ادھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی تاحال مستحکم ہیں، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف حاصل ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو مستقبل میں مزید قیمتوں میں اضافہ کا امکان موجود ہے، جس کا اثر عام آدمی کے بجٹ پر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button