علاقائی خبریںقومی

مودی کا مطالبہ کانگریس قوم کو بتائے، 26/11 حملے کے بعد فوجی کارروائی کس نے روکی؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ممبئی میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر زوردار حملہ کیا اور کہا کہ قوم کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ممبئی دہشت گرد حملے 26/11 کے بعد ہندوستان کی فوجی جوابی کارروائی کو کس نے روکا؟

وزیر اعظم مودی نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور متعدد میٹرو لائنوں کے افتتاح کے موقع پر تقریر کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ "ایک کانگریسی رہنما، جو کبھی وزیر داخلہ بھی رہے، نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملک نے ہندوستان کو فوجی کارروائی سے روکا۔ کانگریس کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔”

مودی نے کہا، "کانگریس کی کمزوری نے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھائے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت کے لیے ملک اور شہریوں کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔”
مودی نے پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قومی عزم کی مثال ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت کا مقصد اس دہائی کے آخر تک بھارت کو عالمی ہوائی جہاز مرمت اور دیکھ بھال کا مرکز بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُڑان یوجنا کے تحت لاکھوں عام شہریوں نے پہلی بار ہوائی سفر کیا ہے۔
"2014 میں ملک میں صرف 74 ایئرپورٹس تھے، آج یہ تعداد 160 سے تجاوز کر چکی ہے،” مودی نے کہا۔

مودی نے مزید کہا کہ "وکست بھارت کا وژن تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔”
انہوں نے ڈبل انجن حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے پچھلی حکومتوں پر بدعنوانی اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button