تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

منوگورو میں سیاسی ہنگامہ کانگریس کارکنوں کا بی آر ایس دفتر پر حملہ

تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڈم ضلع کے منوگورو علاقے میں ہفتے کو کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے بی آر ایس کے دفتر پر حملہ کرتے ہوئے وہاں توڑ پھوڑ مچائی۔ حملہ آوروں نے فرنیچر کو آگ لگا دی، فلیکس بورڈز پھاڑ دیے اور بی آر ایس کے جھنڈے کو ہٹا کر کانگریس کا پرچم لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق، کارکن پہلے سے ہی کانگریس کے اسٹیکرز، فلیکس اور رنگ ساتھ لائے تھے تاکہ دفتر پر قبضے کے بعد فوری پارٹی کی شناخت تبدیل کی جا سکے۔

اس واقعے کے دوران آگ لگنے سے نزدیکی گھروں میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور پولیس فورس کو حالات قابو میں لانے کے لیے تعینات کر دیا گیا۔

مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے اشتعال انگیز کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button