بین الاقوامیتلنگانہحیدرآبادعرب دنیاعلاقائی خبریں

مدینہ میں پیش آنے والے حادثہ کے بعد جدہ میں کنٹرول روم قائم

مدینہ منورہ کے نزدیک بھارتی عمرہ زائرین کی بس کے المناک حادثے کے بعد قونصل جنرل آف انڈیا، جدہ نے فوری طور پر چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں اور عمرہ آپریٹرز کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

قونصل خانے کی جانب سے جاری کی گئی ہیلپ لائن تفصیلات درج ذیل ہیں:

ہیلپ لائن نمبر:
📞 8002440003 (ٹول فری)
📞 0122614093
📞 0126614276
📱 0556122301 (واٹس ایپ)

قونصل خانہ جدہ اور بھارتی سفارت خانہ ریاض سعودی حکام، حج و عمرہ وزارت، اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ قونصل خانہ اور بھارتی کمیونٹی کے رضاکار مختلف اسپتالوں اور حادثہ گاہوں پر موجود ہیں تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

یہ سہولت خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے قائم کی گئی ہے جو اپنے عزیزوں کی معلومات جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button