علاقائی خبریںقومی

راج ناتھ سنگھ ملائیشیا پہنچ گئے، آسیان ڈیفنس وزراء اجلاس میں اہم خطاب متوقع


بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے، جہاں وہ 12ویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو منعقد ہوگا۔

راج ناتھ سنگھ کی سبانگ ایئربیس پر آمد کے موقع پر ہندوستان کے ہائی کمشنر بی این ریڈی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر دفاع اجلاس میں “پندرہ سالہ کارکردگی پر غور اور مستقبل کی راہ” کے عنوان پر خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، راج ناتھ سنگھ اس موقع پر دوسری آسیان-انڈیا غیر رسمی وزارتی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، جس کا مقصد دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور انڈیا کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو مزید فروغ دینا ہے۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اجلاس علاقائی سلامتی اور تعاون کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا، جہاں مختلف ممالک دفاعی شراکت داری، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ کا یہ دورہ بھارت اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو نئی جہت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button