علاقائی خبریںقومی

دہلی میں خوفناک کار دھماکہ 9 ہلاک، ڈاکٹر عمر محمد پر شبہ


دہلی کے لال قلعہ کے قریب خوفناک کار دھماکہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس واقعے کے مرکزی مشتبہ ملزم ڈاکٹر عمر محمد کی تصویر جاری کر دی ہے۔ یہ دھماکہ پیر کی شام لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ایک کار میں ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔

پولیس کے مطابق کار میں تین افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے اس دن لال قلعہ بند ہونے کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق دھماکے میں امونیم نائٹریٹ اور فیول آئل جیسے طاقتور مادے استعمال کیے گئے۔

دھماکے سے چند گھنٹے قبل ہریانہ کے فرید آباد میں پولیس نے ایک کشمیری ڈاکٹر کے کرایہ کے فلیٹ سے 360 کلو بارود، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر، ہریانہ اور یوپی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمر محمد کے اہلِ خانہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ ہلاک ہو گیا یا فرار ہے۔ تحقیقات تمام پہلوؤں سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button