بین الاقوامیعرب دنیا

معزول وینزویلا کے صدر مادورو کی عدالت تک لنگڑاتی پیشی

امریکہ میں معزول وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی پہلی عدالتی پیشی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ نیویارک کی عدالت میں پیشی سے قبل ان کی لنگڑاتی چال اور سخت سیکیورٹی میں نقل و حرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لے جایا گیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادورو کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور وہ آہستہ آہستہ چلتے ہوئے دوسری گاڑی کی جانب بڑھ رہے تھے۔ ان کے اردگرد بھاری ہتھیاروں سے لیس اہلکار موجود تھے۔

عدالتی پیشی کے دوران مادورو نے اپنے خلاف عائد تمام چار الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔ ان پر منشیات دہشت گردی کی سازش، کوکین اسمگلنگ، مشین گن اور خطرناک ہتھیار رکھنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے مادورو نے کہا کہ وہ ایک ایماندار انسان ہیں اور اب بھی خود کو وینزویلا کا صدر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اغوا کر کے عدالت لایا گیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، مادورو نے معروف وکیل بیری جوئل پولاک کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اگلی سماعت سترہ مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تریسٹھ سالہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز امریکی کمانڈوز نے ایک بڑی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، مادورو کی گرفتاری اور پیشی نے عالمی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کیس کے دور رس اثرات متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button