سوشل میڈیاعلاقائی خبریںقومی

بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر انتقال کرگئے فلمی دنیا سوگوار

دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، چھ دہائیوں پر محیط شاندار فلمی سفر کا اختتام

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کے روز 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ دن قبل سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ’’ہی مین‘‘ کے نام سے شہرت پانے والے دھرمیندر نے چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں ناقابلِ فراموش کردار نبھائے اور ایسا ورثہ چھوڑا جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

ان کی اگلی فلم "اکیس” اگلے ماہ 2025 میں ریلیز ہوگی۔

دھرمیندر نے پیچھے اپنی اہلیہ پراکش کور، دوسری اہلیہ ہیما مالنی اور چھ بچوں سنی دیول، بابی دیول، ایشا دیول، اہانہ دیول، عجیتا اور وجیتا کو سوگوار چھوڑا۔

سنہری فلمی سفر

1960 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے کیریئر کا آغاز کرنے والے دھرمیندر نے ایکشن، رومانس، کامیڈی سمیت ہر کردار میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
انہیں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ان کی شہرۂ آفاق فلموں میں شعلے، یادوں کی بارات، میرا گاؤں میرا دیش، پرتگیا، چپکے چپکے، پھول اور پتھر، ستیہ کام، یقین، آنکھیں، جیون مرتیو، چرَس، دھرم ویر، آزاد، غضب، لوہا، حکومت، اپنے شامل ہیں۔

ان کی پروڈکشن غائل نے نیشنل ایوارڈ بھی جیتا، جب کہ انہیں متعدد مرتبہ فلم فیئر بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ذاتی زندگی

پنجاب کے لدھیانہ میں پیدا ہونے والے دھرمیندر نے 1954 میں 19 برس کی عمر میں پراکش کور سے شادی کی، بعد میں انہوں نے ہیما مالنی سے بھی شادی کی۔

مداحوں سے جڑے رہے

89 برس کی عمر میں بھی وہ سوشل میڈیا پر صحت مند طرزِ زندگی اور کھیتی باڑی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتے رہے۔ ان کی آخری ریلیز 2024 کی فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button