بین الاقوامیعرب دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دیوالی تقریب، مودی سے بات چیت میں تجارت و امن پر اتفاق


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب منائی اور بھارت کے عوام اور بھارتی نژاد امریکیوں کو مبارکباد پیش کی۔

ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک عظیم شخصیت اور قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارت اور علاقائی امن کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، “میں نے آج ہی آپ کے وزیر اعظم سے بات کی۔ ہماری گفتگو بہت اچھی رہی، ہم نے تجارت اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے یہ بہت خوش آئند بات ہے۔”

تقریب کے دوران ٹرمپ نے روایتی دیا روشن کیا اور کہا، “دیوالی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ روشنی اندھیرے پر، علم جہالت پر، اور نیکی بدی پر غالب آتی ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ اعلیٰ عہدیداران بشمول ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، وائٹ ہاؤس ترجمان کُش دیسائی، اور بھارتی سفیر ونئے موہن کواترا بھی موجود تھے۔

امریکی کانگریس میں بھی دیوالی کی مذہبی و تاریخی اہمیت کو تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی، جو تین ملین بھارتی نژاد امریکیوں بشمول ہندو، جین، اور سکھ برادریوں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button