علاقائی خبریںقومی

جیشنکر کی نیویارک میں اہم ملاقات، عالمی حالات

نیویارک میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرش سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جیشنکر نے گٹیرش کی بھارت کی ترقی اور بڑھوتری کے لیے مسلسل اور واضح حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد بھارت میں اقوام متحدہ کے سربراہ کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

جیشنکر نے بتایا کہ وہ موجودہ عالمی حالات اور ان کے بین الاقوامی نظام پر اثرات سے متعلق گٹیرش کے خیالات کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں علاقائی تنازعات اور عالمی تناؤ پر بھی تفصیل سے بات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران بھارت کے مستقل نمائندہ پی ہریش، نائب نمائندہ یوجنا پٹیل اور دیگر بھارتی عہدیداران بھی موجود تھے۔
جیشنکر حال ہی میں کینیڈا میں جی–۷ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچے، جہاں انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ گفتگو کی۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ نے لال قلعہ کے قریب پیش آنے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت اور عوام سے تعزیت پیش کی جاتی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button