نیپال میں بڑی پیش رفت، سابق وزیر اعظم کے پی اولی حراست میں
نیپال میں سیاسی ہلچل اس وقت تیز ہو گئی جب سابق وزیر اعظم کے پی اولی کو مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی نئے وزیر اعظم بلینڈر شاہ کے حلف اٹھانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے ساتھ سابق وزیر داخلہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جن پر مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے کا الزام ہے۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ "قانون سے کوئی بالاتر نہیں” اور یہ اقدام انصاف کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے، نہ کہ کسی سے بدلہ لینے کے لیے۔ سرکاری تحقیقات کے مطابق اس کیس میں ملوث افراد کو دس سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ انتخابات میں بڑی کامیابی کے بعد نئی حکومت قائم ہوئی ہے۔ گزشتہ برس ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔



