بین الاقوامیعرب دنیا

ہندوستان۔عمان تعلقات مضبوط، مسقط میں مودی اور سلطانِ عمان کی ملاقات

مسقط میں وزیر اعظم نریندر مودی اور سلطانِ عمان ہیثم بن طارق کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں وسیع تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر تجارت پیوش گوئل، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

البرکہ پیلس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، دفاع و سلامتی، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافتی تبادلوں جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے مسقط میں منعقدہ میتری پرو تقریب میں بھارتی برادری سے خطاب کیا اور ہند۔عمان تجارتی فورم میں بھی شرکت کی۔ بدھ کو مسقط پہنچنے پر عمان کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ وزیر اعظم مودی کا دوسرا دورۂ عمان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہوٹل پہنچنے پر بھی بھارتی برادری نے جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور ثقافتی مظاہرے پیش کیے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ہند۔عمان سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پرانی بحری تجارت اور عوامی روابط پر مبنی ہیں، جو آج ایک مضبوط جامع شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button