نرملا سیتا رمن کی اپیل: ملک بھر میں 1.82 لاکھ کروڑ روپے کی غیر دعویدار رقم،

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تقریباً 1.82 لاکھ کروڑ روپے کی ایسی رقوم پڑی ہیں جو مالکان نے کبھی کلیم نہیں کیں۔
سیتارمن نے یہ بات ’آپ کی پونجی، آپ کا حق‘ مہم کے آغاز کے موقع پر کہی، جو محکمہ مالیاتی خدمات کی جانب سے گجرات سے شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے کاغذات اور دستاویزات کے ساتھ آگے آئیں اور اپنی حق دار رقم واپس حاصل کریں۔
محکمہ مالیاتی خدمات کے مطابق 31 اگست 2025 تک بینکوں نے 75 ہزار کروڑ روپے کے غیر دعویدار ڈپازٹس ریزرو بینک آف انڈیا کو منتقل کیے ہیں۔
اسی طرح انشورنس سیکٹر میں تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے، میوچوئل فنڈز میں 3 ہزار کروڑ روپے، اور شیئرز و ڈیویڈنڈز میں تقریباً 90 ہزار کروڑ روپے کی رقم غیر کلیم شدہ ہے۔
“یہ ایسا پھل ہے جو پکا ہوا ہے، مگر لوگ اسے توڑ نہیں پا رہے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا حق وصول کریں۔”