تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ٹریفک قانون توڑا تو لائسنس ضبط تلنگانہ پولیس کا سخت ایکشن

تلنگانہ میں بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شہری بار بار قوانین توڑتا ہے تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں جلد ہی پوائنٹس سسٹم کو سختی سے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت ہر خلاف ورزی پر مخصوص پوائنٹس کاٹیے جائیں گے۔ اگر کسی ڈرائیور کے دو سال میں 12 پوائنٹس جمع ہو گئے تو اس کا لائسنس ایک سال کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ میں حادثات کی تعداد قتلوں سے دس گنا زیادہ ہے، جو تشویش ناک بات ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمے قریبی تعاون کے ساتھ ڈیٹا شیئر کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو۔

اہم خلاف ورزیاں جن پر پوائنٹس کٹیں گے:

  • بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلانا
  • تیز رفتاری یا غلط سمت میں گاڑی چلانا
  • ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال
  • بغیر انشورنس کے گاڑی چلانا
  • شراب کے نشے میں ڈرائیونگ

پولیس کے مطابق صرف حیدرآباد میں سالانہ ایک کروڑ سے زائد خلاف ورزیاں درج ہوتی ہیں، مگر اب تک صرف 19 ہزار کے قریب لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سخت نفاذ کے ذریعے سڑکوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button