تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: 3.98 لاکھ ووٹرز کی فہرست جاری

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنا ن نے ہیڈ آفس میں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمنی انتخاب میں کل 3,98,982 ووٹرز حصہ لیں گے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق، حلقے میں 2,07,367 مرد ووٹرز، 1,91,590 خواتین ووٹرز جبکہ 25 ووٹرز کو ’دیگر‘ زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

انتخابی عمل کے لیے حلقے میں کل 407 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو 139 عمارتوں میں قائم ہوں گے۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ووٹرز اپنی تفصیلات جانچنے کے لیے قریبی ای آر او آفس جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ اور سی ای او تلنگانہ کی سرکاری سائٹ پر بھی فہرست دستیاب ہے۔

مزید سہولت کے لیے ووٹرز اپنے موبائل پر ووٹرز ہیلپ لائن ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے بھی اپنا نام اور دیگر معلومات چیک کر سکتے ہیں۔

جی ایچ ایم سی کے مطابق یہ اقدامات شفاف اور منظم انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر اہل ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button