علاقائی خبریںقومی

انڈیگو بحران کے بعد حکومت کا بڑا قدم ملک بھر میں ہوائی کرایوں پر نئی حد مقرر

انڈیگو کی ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے اور ملک بھر میں ہوائی سفر میں شدید رکاوٹ پیدا ہونے کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اندرونِ ملک ہوائی کرایوں پر نئی حد مقرر کردی ہے۔ وزارتِ شہری ہوا بازی نے اعلان کیا کہ اب ایئرلائنز مقررہ حد سے زیادہ کرایہ ہرگز وصول نہیں کرسکتیں۔ یہ قدم مسافروں کو مہنگے ٹکٹوں سے بچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

حکومتی حکم کے مطابق:

  • 500 کلومیٹر تک کے سفر کے لئے زیادہ سے زیادہ کرایہ 7,500 روپے مقرر
  • 500 تا 1000 کلومیٹر تک 12,000 روپے
  • 1000 تا 1500 کلومیٹر تک 15,000 روپے
  • 1500 کلومیٹر سے زائد سفر کے لئے زیادہ سے زیادہ کرایہ 18,000 روپے مقرر کیا گیا ہے

یہ حدود صرف اکانومی کلاس پر لاگو ہوں گی، جبکہ بزنس کلاس اور اڑان اسکیم کی پروازیں اس سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب 4 دسمبر سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر آخری وقت کے ٹکٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ ان مقررہ حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

ساتھ ہی، انڈیگو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام منسوخ پروازوں کے ریفنڈز 7 دسمبر کی رات 8 بجے تک مکمل کردے اور گمشدہ سامان 48 گھنٹوں میں مسافروں کے گھروں تک پہنچایا جائے۔

حکومت کا یہ قدم ہوائی سفر کے خرچ کو مستحکم کرنے اور مسافروں کو بڑھتے ہوئے مالی بوجھ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button