نرملا سیتا رمن: جی ایس ٹی میں کمی سے عوام کو فائدہ، کئی چیزوں کی قیمتیں توقع سے زیادہ کم ہوئیں
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی میں کمی کے بعد اس کے فائدے براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں اور کئی اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت 54 ضروری اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ٹیکس میں کمی کے فائدے عام آدمی تک پہنچیں۔
"توقع سے زیادہ ٹیکس میں کمی ہوئی ہے اور عوام کو اس سے زیادہ فائدہ ملا ہے جتنا اندازہ تھا”, سیتا رمن نے جی ایس ٹی بچت اُتسو پریس کانفرنس میں کہا۔
انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے آخری دنوں میں گاڑیوں اور برقی اشیاء کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا۔
ٹی وی کی فروخت میں 30 تا 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اے سی کی فروخت دوگنی ہوگئی۔
پیوِش گوئل نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں ایک سال سے زیادہ عرصے کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں، جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
اشونی ویشنو نے بتایا کہ الیکٹرانکس مصنوعات کی فروخت میں 20 تا 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس شعبے میں 25 لاکھ لوگ براہِ راست روزگار حاصل کر رہے ہیں۔



