تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

آرم گھر چوراہے پر بھاری کارروائی، تجاوزات صاف پولیس کی سخت نگرانی

آرم گھر چوراہے پُلر نمبر ۲۹۴ کے قریب بلدیہ کی بڑی کارروائی انجام دی گئی، جس میں غیر مجاز تجاوزات اور فٹ پاتھ پر قائم ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا۔ یہ مہم راجندرنگر ڈپٹی کمشنر سورندر ریڈی کی ہدایت پر اور ٹاؤن پلاننگ اے سی پی سری دھر کی نگرانی میں شروع کی گئی۔

کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری سیکیورٹی تعینات رہی تاکہ کسی بھی رکاوٹ یا ہنگامہ سے فوری نمٹا جاسکے۔ بلدی عملہ نے فٹ پاتھ، سڑک کنارے ٹھیلوں، اور غیر قانونی کاروباری قبضوں کو ہٹاتے ہوئے علاقے کو مکمل طور پر صاف کیا۔

چند فٹ پاتھ فروشوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹا دیا اور صورتحال کو قابو میں رکھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم ٹریفک کی روانی اور راہگیروں کی سہولت کے لیے ضروری تھی اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس کارروائی کے نتیجے میں آرم گھر کے مصروف علاقے میں راستے کھل گئے اور ٹریفک جام میں کمی آنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button