علاقائی خبریںقومی
اڑیسہ میں شدید طوفان کا اثر، آندھرا پردیش کے شمالی اضلاع میں موسلادھار بارش

اڑیسہ کے گپال پور علاقے میں شدید طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد بھی اس کے اثرات ختم نہیں ہوئے۔ محکمہ موسمیات وشاکھا پٹنم کے مطابق طوفان شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے کمزور ضرور ہوا ہے مگر اس کے اثرات اب بھی برقرار ہیں۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے ساتھ شمالی آندھرا پردیش میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شریکاکلم، پاروتی پورم منیام اور وجیانگرم اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔