بین الاقوامیعرب دنیا

ہانگ کانگ طیارہ حادثہ: دبئی سے ایمریٹس کا کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں گر گیا


دبئی سے آنے والا ایمرٹس کارگو طیارہ ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ صبح 3:53 بجے مقامی وقت کے مطابق پیش آیا، جب ایمرٹس اسکائی کارگو پرواز ای کے 9788، جو ترک ایئر لائن "ایئر اے سی ٹی” کے زیرِانتظام تھی، ایئرپورٹ کے شمالی رن وے (07R) پر لینڈ کر رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بوئنگ 747-481 طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے بائیں جانب پھسل گیا اور ایک گراؤنڈ سروس گاڑی سے ٹکرا کر سمندر کے کنارے جا رکا۔ طیارے میں موجود چار عملے کے ارکان محفوظ رہے، تاہم گاڑی میں موجود دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک شخص کو سمندر سے مردہ حالت میں نکالا گیا، جب کہ دوسرا اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے کے فوراً بعد فائر سروسز، میری ٹائم پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی شروع کردی۔ رن وے کے علاقے کو بند کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے دوران اچانک سمت بدلنے سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد شمالی رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ دیگر پروازوں کو جنوبی رن وے کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button