امید کی جیت لندن کے میئر صادق خان ظہران ممدانی کی فتح پر
لندن کے میئر صادق خان نے نیو یارک کے نومنتخب میئر زوہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ امید کی جیت اور خوف کی ہار ہے۔
صادق خان نے اپنے بیان میں کہا کہ نیو یارک کے عوام نے خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا، بالکل ویسے ہی جیسے لندن کے عوام نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا، نیو یارک کے عوام نے صاف پیغام دیا ہے امید جیتی ہے۔
صادق خان خود بھی پاکستانی نژاد سیاستدان ہیں اور لندن کے تین بار منتخب میئر بننے والے پہلے شخص ہیں۔ انہوں نے زوہران ممدانی کو ان کی تاریخی انتخابی مہم پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صادق خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے طویل اختلاف رہا ہے، جبکہ ممدانی نے بھی اپنی فتح کی تقریر میں ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا:
"مسٹر ٹرمپ، آواز اونچی کر لیجیے نیو یارک اب مہاجرین کا شہر ہے!”
زوہران ممدانی کا تعلق یوگنڈا میں پیدا ہونے والے بھارتی نژاد خاندان سے ہے۔ وہ فلم ساز میرا نائر اور پروفیسر محمود ممدانی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے نیو یارک کو ایک مہاجر دوست اور انصاف پر مبنی شہر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔



