تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

مدینہ کے قریب ہولناک بس حادثہ کویتا کی شہداء کے لواحقین سے تعزیتی ملاقات

مدینہ کے قریب پیش آئے ہولناک بس حادثہ میں 45 حیدرآبادی معتمرین کی شہادت پر تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف متاثرہ خاندانوں کا نہیں بلکہ پورے تلنگانہ کا اجتماعی دکھ ہے۔

کویتا آج شہداء کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہوئیں۔ اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران فضا سوگوار ہو گئی، جب شہداء کے عزیز اپنے پیاروں کی آخری باتیں اور یادیں بیان کرتے ہوئے اشکبار ہو گئے۔ کویتا نے انہیں دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی ہر دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی سنگینی اور اثرات کو دیکھتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کے لئے اعلان کردہ پانچ لاکھ ایکس گریشیا میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان بے سہارا خاندانوں کی عملی مدد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جنگی خطوط پر ان اہلِ خانہ کی مدد کرنی چاہیے جو اپنے پیاروں کے اچانک بچھڑ جانے کے بعد اکیلے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی افسوس ظاہر کیا کہ کچھ متاثرہ خاندانوں کو ابھی تک سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ملی، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ کویتا نے کہا کہ شہداء سیدھے جنت میں جائیں گے، مگر پیچھے رہ جانے والے خاندانوں کا درد بانٹنا اور انہیں سہارا دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button