علاقائی خبریںقومی

گووا نائٹ کلب میں خوفناک آگ 25 ہلاکتیں، مالک کے خلاف ایف آئی آر، ۴ گرفتار

گووا کے علاقے اَراپورا میں ایک نائٹ کلب میں سلینڈر دھماکے سے لگنے والی ہولناک آگ میں کم از کم ۲۵ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد حکومت نے فوری بڑا ایکشن لیتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کلب کے مالکوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کلب کے اندر الیکٹرک پٹاخے پھوڑے گئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غیر قانونی نائٹ کلبوں اور کاروباری مقامات کا آڈٹ کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نئی ایس او پی تیار کی جائے گی۔

گرفتار افراد میں چیف جنرل منیجر، جنرل منیجر، بار منیجر اور گیٹ منیجر شامل ہیں۔ کلب کے مالکوں سوربھ لوتھرا اور گورَو لوتھرا کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست بھر میں تمام نائٹ کلبوں، ریسٹورینٹس اور ایسی جگہوں کو ہدایت جاری کی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ جو مقامات بغیر اجازت چل رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے گھر بھجوانے کا انتظام بھی حکومت کر رہی ہے۔

واقعہ رات ۱۱:۴۵ بجے پیش آیا جب فائر ٹیموں نے پہنچ کر ابتدا میں دو لاشیں دیکھیں، مگر بعد میں کچن میں ۲۳ لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button