تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ہائیڈرا کی بڑی کارروائی پوچارم میں 30 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) نے پوچارم میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پارک کی زمین پر سے قبضہ ختم کرایا۔ یہ زمین 4,000 مربع گز پر مشتمل تھی جسے غیر قانونی طور پر پلاٹس میں بدل کر فروخت کیا گیا تھا۔ اس کی بازاری قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کالونی میں 1985 میں 26.9 ایکڑ پر مشتمل 500 پلاٹس پر ایک لے آؤٹ بنایا گیا تھا۔ بعد میں امدولا رمیش اور ان کے اہل خانہ نے اسی زمین میں سے پارک کے لیے مخصوص 4,000 گز علاقے کو جعلی دستاویزات کے ذریعے پلاٹس میں بدل کر کلکرنی نامی شخص کو فروخت کیا۔

کلکرنی نے بعد میں اسے 20 پلاٹس میں تقسیم کر کے کئی لوگوں کو بیچ دیا۔ معاملہ برسوں تک عدالت اور بلدیہ میں زیرِ التوا رہا، تاہم ڈاکٹرز کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی شکایت پر ہائیڈرا نے ستمبر میں کارروائی شروع کی۔ جمعہ کو قبضہ ختم کرا کر زمین کو محفوظ کرنے کے لیے باڑ لگا دی گئی۔

اسی طرح رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر اور بالاپور میں بھی 111 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین ہائیڈرا نے واگزار کرائی۔
شاستری پورم کالونی اور جلے لگڈہ گاؤں میں واقع زمینوں پر جعلی کاغذات کے ذریعے قبضہ کیا گیا تھا، جنہیں ہائیڈرا نے برآمد کر کے گھیراؤ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button