تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد میں ہائیڈرا نے 139 کروڑ کی سرکاری زمین واگزار کرائی
حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) نے بدھ کے روز راجندر نگر میں 139 کروڑ روپے مالیت کی زمین سے تجاوزات ہٹا دیں۔
یہ کارروائی جنا چیتنیا کالونی فیز 1 اور 2 میں کی گئی، جہاں 19,878 گز سرکاری زمین جو پارکوں کے لیے مختص تھی، دوبارہ حاصل کی گئی۔ یہ ایکشن ہائیڈرا پراجاوانی پروگرام کے دوران موصول شکایات پر کیا گیا۔
شکایات میں بتایا گیا تھا کہ پارکوں پر غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ معائنہ کرنے کے بعد ہائیڈرا ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3,000، 1,000 اور 500 گز کے غیرقانونی شیڈز مسمار کر دیے۔



