بین الاقوامیعرب دنیا
ٹرمپ کی اپیل: غزہ امن منصوبے پر جلد اتفاق نہ ہوا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے پر اسرائیل اور حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں فریقین نے جلد فیصلہ نہ کیا تو خوفناک خونریزی ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس صدیوں پرانی جنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور وقت بہت قیمتی ہے۔ اگر غزہ امن منصوبے پر فوری اتفاق نہ ہوا تو “بڑا جانی نقصان” ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حماس اور دیگر عرب و مسلم ممالک سے بات چیت مثبت رہی ہے، اور بندیلوں کی رہائی و غزہ میں جنگ بندی کے لیے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم 3 ہزار سال پرانے تنازعے کے خاتمے کی سمت پہلا بڑا قدم ثابت ہوگا۔